پرانے شہر میں آر ٹی سی بس اسٹانڈس کی عدم تعمیر

   

آر ٹی سی اور جی ایچ ایم سی سے منظوری کے باوجود حکومت کی پہلوتہی
حیدرآباد۔25۔مئی (سیاست نیوز) آر ٹی سی مسافرین کو سہولتو ںکی فراہمی کے لئے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد اور تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے کئی مقامات پر تین علحدہ علحدہ زمروں میں بس اسٹینڈ کی تعمیر کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا تھا اور بعض مقاما ت پر ائیر کنڈیشن بس اسٹینڈ کی تعمیر کو منظوری دی گئی تھی اس منظوری کے بعدشہر کے کئی مقامات پر نئے بس اسٹینڈ کی تعمیر عمل میں لائی گئی لیکن پرانے شہر کونئے بس اسٹینڈ کی تعمیر کے معاملہ میں مکمل طور پر نظرانداز کردیا گیا جس کے نتیجہ میں آج بھی پرانے شہر کے بس مسافرین کو کئی مقامات پر بس اسٹینڈ کی سہولت حاصل نہیں ہے اور مسافرین کو لب سڑک بس کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد میں کئی مقامات پر بس مسافرین کے لئے بہتر سہولتوں کے حامل بس اسٹینڈ کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے لیکن پرانے شہر کے بس مسافرین کو مصروف ترین سڑکوں پر بھی بس اسٹینڈ کی سہولت حاصل نہیں ہے بلکہ لب سڑک اپنی منزل مقصود پر جانے والی بس کے منتظر کھڑے ہوتے ہیںاور ایسے میں حادثات کا خدشہ ہونے کے علاوہ دھوپ میں مسافرین کو بس کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔شاہ علی بنڈہ ‘ انجن باؤلی‘ منڈی میر عالم ‘ دارالشفاء کے علاوہ دیگر سڑکوں پر جہاں سے بس گذرتی ہے ان علاقو ںمیں پرانے شہر کے بس مسافرین کے لئے بیٹھنے کی سہولت تو دور بلکہ دھوپ اور بارش کی صورت میں محفوظ رہنے کے لئے سائبان کی سہولت بھی موجود نہیں ہے۔ان علاقوں سے بس کا سفر کرنے والے مسافرین کا کہناہے کہ اس سلسلہ میں متعدد مرتبہ توجہ دہانی کے باوجود بھی جی ایچ ایم سی یا آر ٹی سی کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔م