پرتگالی چرچ میں ہزاروں نابالغ بچے جنسی زیادتی کا نشانہ بنے

   

لزبن : پرتگالی کیتھولک چرچ کے اندر 1950 سے اب تک کم از کم 4,815 نابالغوں کو “جنسی تشدد” کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ اعدادو شمار ایک ایسی آزاد کمیشن کی طرف سے پیش کیے گئے ہیں جس نے گزشتہ سال 500 سے زیادہ مقدمات کی سماعت کی۔کمیشن کے کوآرڈینیٹر چائلڈ سائیکاٹرسٹ پیڈرو اسٹریچ نے لزبن میں حتمی رپورٹ پیش کرنے کے دوران کہا کہ “ان شہادتوں نے ہمیں متاثرین کے ایک بہت بڑے نیٹ ورک تک پہنچنے میں مدد کی جس میں 4,815 سے زیادہ متاثرین شامل تھے۔اْنہوں نے نامہ نگاروں اور چرچ کے متعدد عہدیداروں کو بتایا کہ پرتگال میں نابالغوں کے خلاف جنسی تشدد کے حوالے سے اب ہر چیز کا برقرار رہنا مشکل ہے اور اس کے اثرات کو محسوس کرنا چونکا دینے والا ہے۔