پردھان منتری آواس یوجنا سست روی کا شکار 5.4 ملین منظورہ مکانات میں محض 8 لاکھ کی تعمیر

   

نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت نے شہری غریب افراد کیلئے 2015، میں پردھان منتری اواس یوجنا (اربن) کا آغاز کیا تھا۔ اس اسکیم پر عمل آوری سست روی کا شکار ہے۔ لوک سبھا میں 31 جولائی کو دیئے گئے ایک جواب کے مطابق منظورہ 5.4 ملین مکانات کے منجملہ صرف 8 لاکھ شہری مکانات گذشتہ تین برسوں میں تعمیر کئے گئے ہیں۔ حالیہ عرصہ میں بالعموم مکانات کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ مختلف طبقات کے علاوہ دیہی اور شہری علاقوں میں بڑے پیمانے پر تفاوت پایا جاتا ہے۔ این ایف ایچ ایس کی تعریف کے مطابق اگر کوئی پکا مکان چاہتا ہے تو یہ دیکھا گیا ہیکہ پکے مکانات کے زمرے کے بیشتر مکانات حقیقت میں نیم پکے مکانات سے مشابہت رکھتے ہیں۔ 2015-16ء میں تعمیر کردہ صرف 42 فیصد دیہی مکانات مکمل طور پر پکے مکان کے زمرے میں تھے جبکہ شہری علاقوں میں یہ مکانات 86 فیصد تھے۔ این ایف ایچ ایس کی تعریف کے حوالہ سے مکمل پکے مکانات میںتین اہم چیزیں دیواریں، چھت اور فرش مضبوط بنائے جاتے ہیں جن کیلئے اچھی اشیاء کا استعمال کیا جاتا ہے۔