پرشانت بھوشن کا کہنا ہے کہ ائی اے سی دراصل بی جے پی آر ایس ایس کی کارستانی تھی‘ کجریوال اس سے واقف تھے

,

   

دہلی۔ ایک چونکا دینے والے انکشاف میں سماجی جہدکار قانون داں اورعام آدمی پارٹی کے سابق لیڈر پرشانت بھوشن نے کہاکہ ہندوستان مخالف بدعنوانی(ائی اے سی) مومنٹ کو بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (بی جے پی آرایس ایس) نے تشکیل دیاتھا تاکہ کانگریس حکومت کو گرا سکے۔

معروف وکیل نے دہلی کے موجودہ چیف منسٹر اروندکجریوال پر بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ بی جے پی آر ایس ایس کے ملوث ہونے کی بات سے واقف تھے۔

انڈیا ٹوڈے کو دئے گئے ایک انٹرویو میں عآ پ کی کور کمیٹی کے رکن سے جب پوچھا گیاکہ عآپ سے وابستہ پر کوئی افسوس تھا۔

انہوں نے کہاکہ ”ایسی دوچیزیں ہیں جس پر مجھے افسوس ہے۔

ایک وہ کہ بڑی حد تک اس بات کو نظر انداز کیا کہ یہ تحریک جس کی بی جے پی آر ایس ایس اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے کانگریس حکومت کو گرانے کے مقصد سے پشت پناہی کررہی ہے تاکہ وہ خود اقتدار میں اجائے“۔

جب ان سے پوچھا گیاکہ انا ہزارے اور وہ پہلے سے اس کے متعلق واقف تھے تو انہوں نے کہاکہ”مجھے اس پر ا ب کوئی شبہ نہیں ہے۔

انا ہزار اس سے واقف نہیں تھے۔ اروند اس سے واقف تھے۔ مجھے کچھ حد تک شبہ تھا“۔بھوشن نے کہاکہ ”دوسری بات کا افسوس یہ ہے بہت پہلے ہی اروند کے کیریکٹر کے متعلق میں سمجھ نہیں پایا۔

سمجھنے میں کافی دیر ہوگئے اس وقت تک ہم نے بہت بڑا شیطان پیدا کردیاتھا“۔

بھوشن نے مزیدکہاکہ ”میں نے کبھی بھی تنقیدی نگاہ سے اس کو نہیں دیکھاآیاکہ وہ مطلب پرست ہے یا نہیں ہے۔ سال2014کے لوک سبھا الیکشن کے فوری بعد یہ صاف ہوگیاتھا۔

نہ صرف وہ مطلب پرست ہے بلکہ عامرانہ سونچ کا حامل بھی ہے‘ مگر اس نے پارٹی کے تمام پالیسیوں کی بھی خلاف ورزی کی ہے“۔

YouTube video