حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : فورم فار کانسٹی ٹیوشنل ڈیموکریسی ( ایف سی ڈی ) کے زیر اہتمام ’ ایس آئی آر اور دستوری جمہوریت کو چیالنجس ‘ پر ایک عوامی کنونشن 22 نومبر کو شام 4 بجے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس ( انڈیا ) خیریت آباد ، حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ سپریم کورٹ کے سینئیر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن اس کنونشن سے مخاطب کریں گے ۔ آج یہاں پریس کلب بشیر باغ پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ایف سی ڈی ممبرس نے فہرست رائے دہندگان ہپر خصوصی نظر ثانی کے بارے میں تشویش ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے شہریوں میں اندیشے اور الجھن پیدا ہوئی ہے اور عوام کے ووٹ کے حق اور منصفانہ انتخابات کے بارے میں سوالات اٹھائے ۔ اس پریس کانفرنس سے ایف سی ڈی کنوینر کے رامچندر مورتی ، جسٹس بی سدرشن ریڈی ، پروفیسر کودنڈا رام ، سینئیر ایڈوکیٹ جی جیوتی کرن ، نے مخاطب کیا ۔۔ a/m/b