پروفیسر جے شنکر کو خراج،کے سی آر کی جدوجہد کی ستائش

   

محمود علی اور ڈاکٹر شراون کی شرکت

حیدرآباد 29 نومبر (سیاست نیوز) دیکشا دیوس کے موقع پر تلنگانہ بھون میں بی آر ایس قائدین نے تلنگانہ تلی اور پروفیسر جے شنکر کے مجسموں پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ جئے تلنگانہ اور لانگ لیو کے سی آر کے نعروں سے تلنگانہ بھون کا احاطہ گونج اٹھا۔ کے سی آر کی دیکشا سے لے کر دس سالہ حکمرانی تک پیش آئے کئی واقعات پر مشتمل ڈاکیومنٹری تلنگانہ بھون کے میٹنگ ہال میں دکھائی گئی۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ محمود علی، رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر داسوجو شراون، کارپوریشن کے سابق چیئرمین دیوی پرساد اور دیگر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے سی آر کی دیکشا کی اہمیت کو بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تاریخ باقی ہے، 29 نومبر کی انفرادیت کو کوئی مٹا نہیں سکتا۔ انہوں نے اپیل کی کہ ریونت ریڈی کی بری حکمرانی کے خاتمے کے لیے دیکشا دیوس سے ترغیب حاصل کی جائے۔ اس پروگرام میں بی آر ایس کے جنرل سکریٹری راؤلا چندر شیکھر ریڈی، رکن قانون ساز کونسل نوین کمار ریڈی، دیورا ملپا، اپیندرا چاری، منے گووردھن ریڈی، کے۔ وپلو کمار، منے کویتا، ساملا ہیما، گوسولا سرینواس یادو، کوروا وجے کمار، رام بابو یادو، مسیح اللہ خان، ارشد علی خان، کٹلا سوامی یادو، وینکٹیش گوڑ اور دیگر نے شرکت کی۔1