پرینکا چوپڑہ پی ٹی اوشا بائیو پک سے آؤٹ کیٹرینہ کیف اِن

   

بالی ووڈ میں بائیوپک فلمیں بنانے کا چلن ایک بار پھر سے زور پکڑ رہا ہے۔ حال ہی میں کئی بائیوپکس بن کر ریلیز ہوئی ہیں وہیں اب ایک اور بائیوپک بننے جارہی ہے۔ خبر ہے اب ملک کی اتھلیٹ اور مشہور اولمپک چیمپین پی ٹی اوشا کی زندگی پر بائیوپک بنائی جائے گی۔ کیٹرینہ کیف اس فلم میں پی ٹی اوشا کا رول کریں گی۔ حالانکہ اس فلم کے لئے ابھی کیٹرینہ کی طرف سے کسی قسم کا کوئی بیان نہیں آیا ہے لیکن اس بات کی خبریں ہیں کہ کیٹرینہ اس فلم میں پی ٹی اوشا کا رول کریں گی۔ بتادیں کہ کٹرینہ سے پہلے اس بائیوپک کے لئے پرینکا چوپڑہ کا نام سامنے آیا تھا لیکن اس فلم کو لے کر ان کی طرف سے کوئی کنفارمیشن نہیں آیا۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیٹرینہ اس فلم کے لئے ہاں کرتی ہے یا نہیں اس بائیوپک کو ریتوتی ایس ورما ڈائرکٹ کریں گی۔ ریوتی اس سے قبل تمل اور ملیالم زبانوں کی کچھ فلمیں بھی ڈائرکٹ کرچکی ہیں۔ ایسے میں پھر ایک بار شک کی سوئی سلمان خان کی جانب گھومتی نظر آنے لگی ہے کیونکہ خبریں تھیں کہ بھارت چھوڑنے کے بعد پرینکا نے جہاں بھنسالی کی فلم سے ہاتھ دھو دیا جس میں سلمان تھے وہیں اب ان کے ہاتھ سے پی ٹی اوشا بائیوپک پھسل گئی جس میں کیٹرینہ کی انٹری ہونے جارہی ہے۔