پوسٹل ڈپارٹمنٹ کی 19 مارچ کو ڈاک عدالت

   

حیدرآباد: 27 فروری (سیاست نیوز) ڈپارٹمنٹ آف پوسٹ حکومت ہند کی جانب سے ریاستی سطح کی ڈاک عدالت 19 مارچ کو منعقد کی جارہی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈپارٹمنٹ آف پوسٹ کے مطابق چیف پوسٹ ماسٹر جنرل تلنگانہ سرکل کے دفتر میں صبح 11 بجے سے ڈاک عدالت کا آغاز ہوگا۔ پوسٹل ڈپارٹمنٹ سے متعلق مسائل کی یکسوئی اور کسٹمر سرویسس کے بارے میں مسائل کی سماعت کی جائے گی۔ ڈاک عدالت آن لائین منعقد کی جائے گی۔ عوام کسٹمر سرویسس اور دیگر مسائل کے سلسلہ میں شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ شکایات اور مسائل این رنگارائو اسسٹنٹ ڈائرکٹر پوسٹل سرویسس دفتر چیف پوسٹ ماسٹر جنرل حیدرآباد کو 8 مارچ سے قبل تک روانہ کی جائیں۔ شکایت اور مکتوب واضح حروف میں ہونا چاہئے اور لفافہ پر ڈاک عدالت تحریر کیا جائے۔ درخواست کے ساتھ موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی اور مکمل پتہ درج کیا جائے تاکہ ڈاک عدالت میں حصہ لینے کے لیے لنک روانہ کیا جاسکے۔1