پولیس کارروائی کیخلاف بالی ووڈ اداکاروں کی مذمت

   

ممبئی۔ 17ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اتوار کی شب پولیس کی جانب سے طلبہ کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے خلاف بالی ووڈ کے اداکار اور دیگر شخصیات بھی سامنے آگئی ہیں ۔ ان اداکاروں نے طلبہ کے خلاف پولیس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاجی طلبہ کی حمایت کی ہے ۔ اداکار محمد ذیشان ایوب ، پرنیتی چوپڑہ ، سدھارتھ ملہوترہ ،اسکرین رائیٹر جاوید اختر اُن بالی ووڈ شخصیات میں شامل ہیںجنہوں نے یونیورسٹی کیمپس میں پولیس تشدد کی مذمت کی اور طلبہ کے ساتھ اظہار یگانگت کیا ۔