حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی (سیاست نیوز) محکمہ پولیس میں کانسٹبلس اور سب انسپکٹرس کے جائیدادوں پر تقررات کیلئے آن لائین فارم کے ادخال کی تاریخ میں 26 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ امتحان اگست میں منعقد ہوگا۔ مسلم اقلیتی امیدوار مرد/ خواتین اس کیلئے فارم داخل کریں۔ 4 فیصد تحفظات سے بھرپور استفادہ کریں اور خواتین کیلئے 33 فیصد تحفظات ہیں۔ ادارۂ سیاست کے تحت اس کی رہنمائی کیلئے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رجوع ہوسکتے ہیں۔