حیدرآباد۔/26 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں محکمہ داخلہ کے مطالبات زر پر مباحث کے دوران وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے بی آر ایس رکن پی راجیشور ریڈی کو مشورہ دیا کہ وہ پولیس کے بارے میں گمراہ کن بیانات سے گریز کریں۔ راجیشور ریڈی نے تلنگانہ میں جرائم کی شرح میں اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں ایک لڑکی کے ساتھ دست درازی کرنے والے ملزم کو آج تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ دارالحکومت حیدرآباد میں جرائم کا یہ حال ہے تو ریاست کے دیگر علاقوں میں عوام کس طرح محفوظ تصور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم ٹی ایس واقعہ کو دو دن ہوگئے لیکن پولیس خاطیوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے مداخلت کی اور انکشاف کیا کہ پولیس نے ایم ایم ٹی ایس ٹرین واقعہ کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے بی آر ایس رکن کو مشورہ دیا کہ پولیس کو سیاسی تنازعات میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کریں۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ پولیس کو سیاسی تنازعات میں گھسٹینے سے عوام کا کوئی بھلا نہیں ہوگا۔1
، جس سیاسی پارٹی نے بھی پولیس کا اپنے اغراض کیلئے استعمال کیا اسے اقتدار سے محروم ہونا پڑا۔ پونم پربھاکر نے ریمارک کیا کہ پولیس کے استعمال کے نتیجہ میں بی آر ایس آج اپوزیشن میں آچکی ہے۔1