کھرگون، 26 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کے گوگاواں تھانہ علاقہ میں آج پولیس فورس کو لے جا رہی ایک وجرواہن گاڑی کا کیبن چیسس سے الگ ہو جانے کی وجہ سے اس میں سوار 10پولیس ملازمین زخمی ہو گئے ۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس ششکات کنکنے نے بتایا کہ گوگاواں تھانے کے تحت اندرا ساگر نہر کی پل کے قریب کنڈیا پھاٹے کے تیکھے موڑ پر وجرواہن کے چیسس کی ویلڈنگ اکھڑ جانے سے ان کے باڈی (کیبن جہاں پولیس اہلکار بیٹھتے ہیں) الگ ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے سبب باڈی(کیبن) چیسس سے الگ ہو کر دور جا گری اور کیبن میں رکھی چیزیں پولیس جوانوں پر گر گئیں۔