سری نگر: جموں و کشمیر حکومت نے پونچھ میں تین افراد کی پر اسرار طور پر موت واقع ہونے کے متعلق قانونی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے مہلوکین کے اہلخانہ کے حق میں معاوضہ اور نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نعشوں کی طبی و قانونی کاروائی کی تکمیل کے بعد قانونی عمل شروع کیا گیا ۔محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ جموں وکشمیر نے سماجی رابطہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ پونچھ کے ضلع بفلیاز میں تین شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ۔
اس سلسلے میں طبی و قانونی لوازمات ادا کی گئیں اور متعلقہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی’۔پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘حکومت نے متاثرین کے لئے معاوضے کا اعلان کیا اور لواحقین کو نوکریاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا’۔