پوٹن کا خاتون دوست کے ساتھ خفیہ طور پر رہنے کا انکشاف

   

لندن : روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ خفیہ طور پر اپنی دیرینہ دوست اور سابق جمناسٹ الینا کبایوا کے ساتھ ایک بڑے اور قیمتی محل میں رہ رہے ہیں۔آزاد میڈیا گروپ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یہ محل دارالحکومت ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ کے درمیان واقع ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 70 سالہ ویلادیمیر پیوٹن اور 39 سالہ الینا کبایوا کے درمیان 2000ء سے تعلقات قائم ہیں اور روسی صدر نے اپنی اہلیہ سے طلاق کے بعد اپنی دوست کو 120 ملین ڈالر کی جائیداد بھی خرید کر دی تھی۔تحقیقات کے مطابق اس قیمتی اور بڑے محل میں روسی صدر اور ان کی دوست کے 3 بچے بھی رہائش پذیر ہیں۔ روسی صدر کی دوست کے اہلخانہ کے نام پر بھی کئی جائیدادیں موجود ہیں۔