ماسکو :روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو مبینہ طور پر لندن میں نئی محبت مل گئی ہے۔ برطانوی میڈیا نے یوکرینی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پوٹن کو لندن میں ایک تعلیم یافتہ خاتون کاٹیا میزولینا سے محبت ہوگئی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر روسی صدر پر ہونے والی تنقید کو سینسر کرتی ہیں۔ 39 سالہ ایکیٹرینا میزولینا (کاٹیا میزولینا) پوٹن کی حامی اور یوکرین مخالف 69 سالہ سینیٹر ایلینا میزولینا کی بیٹی ہیں اور ابھی روسی صدر کی سیف انٹرنیٹ لیگ کی سربراہ ہیں۔