پٹرول اور ڈیزل تلنگانہ میں سب سے زیادہ مہنگا : بنڈی سنجے

   

حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے کہاکہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی سب سے زاید قیمتیں تلنگانہ میں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اگر تلنگانہ کی حکومت واٹ کم کردے تو پٹرول کی قیمت 85 روپئے فی لیٹر ہوجائے گی۔ بنڈی سنجے نے کہاکہ تقریباً 18 ریاستوں میں ٹیکس کم کئے گئے نتیجہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دس تا بیس روپئے کی کمی ہوئی ہے۔