نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج جوں کی توں رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپئے فی لیٹر رہا۔تیل مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔
منوج سنہا کی عوام کو نوروز کی مبارکباد
سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوروز کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار لوگوں کیلئے خوشی و خوشحالی کی نوید لے کر آئے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ’ایکس‘ پر کہاکہ میں نوروز کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔یہ دعا کرتا ہوں کہ تہوار لوگوں کے لئے خوشی و خوشحالی کی نوید لے کر آئے ۔