پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 13ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی ۔ ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 13ویں دن بھی مستحکم رہیں۔ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے ۔ انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے ، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے ۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اورمال ڈھلائی چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں الگ الگ ہیں۔