نئی دہلی : بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے درمیان ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی مستحکم رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.62 فیصد اضافے سے 76.62 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.75 فیصد اضافے کے ساتھ 71.98 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔