انڈینکونسل آف میڈیکل ریسرچ کے بموجب 2جون تک 35,37,82,648نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں چہارشنبہ کے روز جانچ کئے گئے 21,59,873نمونے بھی شامل ہیں
نئی دہلی۔ مرکزی وزرات صحت او رخاندانی بہبود کی جانکاری کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں درج کویڈ کے معاملات میں جمعرات کے روز ہندوستان میں 1,34,154معاملات کے ساتھ معمولی اضافہ دیکھا گیاہے اور وباء کی وجہہ سے 2887افراد کی موت ایک دن میں پیش ائی ہے۔
یکم جون کے روز ملک میں 1,27,510معاملات جو 8اپریل کے بعد سے کم درج ہوئے تھے۔ ہندوستان میں 8اپریل کے روز1,31,968جبکہ 7اپریل کو 1,26,789تازہ معاملات درج کئے گئے تھے۔
بیشتر میٹرو شہریں اب بھی کویڈ کی دوسری لہر سے مقابلہ کررہے ہیں‘ حالانکہ ممبئی او ردہلی میں وباء کے پھیلاؤ پر بڑی حد تک قابو پالیاگیاہے۔ہندوستان میں کویڈ کے جملہ معاملات2,84,41,986کے ساتھ فعال معاملات17,13,413اور جملہ اموات3,37,989ہیں۔
وزرات صحت کے بموجب پچھلے 24گھنٹوں میں 2,11,499لوگ اسپتالوں سے ڈسچار ج کئے گئے جس کے بعد ایسے افراد کی تعداد آج کی تاریخ تک2,63,90,584تک پہنچ گئی ہے۔ وزرات صحت نے کہاکہ ملک میں اب تک 22,10,43,693افراد کو ٹیکہ لگایاگیاہے۔
جس میں پچھلے 24گھنٹوں میں 24,26,265افراد کو لگایا گیا ٹیکہ بھی شامل ہے۔انڈینکونسل آف میڈیکل ریسرچ کے بموجب 2جون تک 35,37,82,648نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں چہارشنبہ کے روز جانچ کئے گئے 21,59,873نمونے بھی شامل ہیں۔
پچھلے تین ہفتوں میں ہندوستان میں 80,000اموات درج کئے گئے ہیں۔ مئی 24کے روز ہندوستان معمولی اضافہ کے ساتھ کرونا وائرس کی وجہہ سے اموات میں تین لاکھ کا نشانہ پار کرگیاتھا جس کے بعد امریکہ اور برازیل کے بعد تیسرا ملک بناگیاتھا۔
چین کے وہان سے ڈسمبر2019میں دنیا بھرمیں پھیلنے والی اس وباء کے منظرعام پر آنے کے بعد21مئی کے روز ہندوستان میں سب سے زیادہ اموات4529درج کئے گئے تھے۔
جنوری 12کے روز امریکہ میں ہوئے 4468اور اس سے قبل 6اپریل کو برازیل میں ہوئے 4211اموات کو یہ عبور کرچکاتھا۔
کویڈ کی دوسری خطرناک لہر سے مقابلہ کرتے ہوئے ہندوستان میں مئی 17کو پہلی مرتبہ تازہ معاملات تین سے کم درج کئے گئے تھے اور مئی 7کے روز اب تک کے سب سے زیادہ 4,14,188معاملات درج کئے گئے تھے۔