حیدرآباد۔ 29 نومبر (سیاست نیوز) پڈوچیری میں سمندر کے کنارے کھیلتے ہوئے 7 طلباء تیز لہروں کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں محبوب نگر ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم لاپتہ ہوگیا۔ محبوب نگر کے 7 طلباء جو سیر و تفریح کیلئے پڈوچیری گئے تھے۔ سمندر کے کنارے کھیلتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی وہاں موجود لائف گارڈز فوری طور پر ان کی مدد کیلئے پہنچ گئے اور 6 طلباء کو بچانے میں کامیاب ہوگئے تاہم ایک طالب علم ابھی بھی سمندر میں لاپتہ ہے جس کی تلاش کیلئے کوسٹ گارڈ، میرین پولیس اور لائف گارڈز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے اور اُمید کی جارہی ہے کہ بہت جلد لاپتہ طالب علم کو بچا لیا جائے گا۔ (ش)