شہریت ترمیمی ایکٹ اور امکانی این آرسی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے قومی کنونیر اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے شہر یت ترمیمی ایکٹ اور امکانی این آرسی کا حوالہ دیتے ہوئے مودی حکومت سے
استفسار کیاکہ ”اگر پڑوسی ممالک‘ بنگلہ دیش‘ پاکستان او رافغانستان جہاں پر تین سے چار کروڑ اقلیتیں ہیں پچاس فیصد بھی ہندوستان کی شہریت حاصل کرلیں گے تو انہیں نوکری کون دے گا‘ انہیں گھر کون دے گا‘ انہیں بنیادی سہولتیں کون فراہم کرے گا‘ انہیں دستاویزات کون فراہم کرے گا“؟۔
ایک خانگی ٹیلی ویثرن پر انٹرویو کے دوران چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال نے مزیدکہاکہ ”وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو چاہئے کہ وہ پڑوسی ممالک کے اقلیتوں کی فکر کرنے کے بجائے
ہندوستان میں رہ رہے بے روزگار نوجوان کی فکر کریں۔ کجریوال نے کہاکہ ”بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے’معیشت تباہی کے دہانے پر ہے اور آسمان چھوتی مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں اورمودی حکومت پڑوسی ممالک کے اقلیتوں کو لے کر یہاں کی شہریت فراہم کرنے کی بات کررہی ہے“۔
مذکورہ ویڈیو بڑی تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیاپر وائیر ل ہورہا ہے۔
آپ یہ ویڈیو ضرور دیکھیں