پہلوان بجرنگ پونیا کی ’ائی ٹی سل لوگوں‘ پر برہمی’چھیڑ چھاڑ والی تصویر‘۔

,

   

پہلوان بجرنگ پونیانے اس وقت ائی ٹی سل کے لوگوں پر تنقید کی جب سنگیتا او رونیش پھوگاٹ کی پولیس حراست میں مسکراتی ہوئی چھیڑ چھاڑ والی تصویریں منظرعام پرائیں


پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف مارچ کی کوشش کرنے کے دوران اتوار کے روز پہلوانوں ’بشمول ساکشی ملک او ران کے مداحوں کو پولیس نے حراست میں لے لیاہے۔


انہوں نے ہندی میں ٹوئٹ کیاکہ”ائی ٹی سل کے لوگ ایک جھوٹی تصویر پھیلارہے ہیں۔ ہم یہ بات صاف کردے رہے ہیں کہ جس کسی نے بھی یہ جھوٹی تصویر پوسٹ کی ہے اس کے خلاف شکایت کی جائے گی“۔

احتجاج کررہے پہلوانوں بشمول ونیش پھوگاٹ‘ ساکشی ملک اوربجربنگ پونیا کواتوار کے روز پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف بڑھنے کی کوشش پر سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کے بعد گرفتار کرلیاگیاتھا۔

اس کے فوری بعد دہلی پولیس نے اعلان کردیا کہ ایک ماہ سے جنترمنتر پرجاری احتجاجی دھرنے کے مقام کوخالی کرادیاگیا ہے اور انہیں واپس جانے نہیں دیاجائے گا۔

وہیں خاتون پہلوانوں کو شام میں رہا کردیاگیا‘ جبکہ اپوزیشن پارٹیوں نے پہلوانوں کے ساتھ مبینہ ہاتھا پائی کے حوالے سے مرکزی حکومت کو اپنی شدید تنقید کانشانہ بنایاہے۔

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کے بشمول مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے متعدد قائدین نے دہلی پولیس کی کاروائی پر مرکزی حکومت کو اپنی شدید تنقید کانشانہ بنایاہے۔

خاتون پہلوانوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزامات پر ڈبلیو ایف ائی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کررہے مذکورہ پہلوانوں کی مانگ ہے کہ ڈبلیو ایف ائی سربراہ کوگرفتار کرلیں۔ گرفتاری کے فوری بعد احتجاج کررہے پہلوانوں اور ا ن کے حامیوں کو مختلف پولیس اسٹیشنوں میں منتقل کردیاگیاتھا۔