پی ایف ائی سے تعلقات کی بناء پر یو اے پی اے کے تحت گرفتار مسلم شخص کی ضمانت پر رہائی

,

   

چار دن قبل قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے)نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) کے چار ممبرس کے خلاف ”غیر قانونی اور مخالف قومی“ سرگرمیوں سے متعلق معاملے میں چار ج شیٹ دائر کی تھی۔


یواے پی اے ایکٹ کے تحت پوپالر فرنٹ آف انڈیا سے مبینہ تعلقات کے معاملے میں گرفتار28سالہ مسلم شخص کو ضمانت پر رہا کردیاگیاہے۔مکتوب میڈیا نے ان کے وکیل کے حوالے سے جانکاری دی کہ واراناسی کے عبداللہ سعود کو ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے مبینہ تعلقات کے معاملہ میں ضمانت دیدی گئی ہے۔

ایک اہلکار نے کہاکہ بڑی مشکل سے چار دن قبل قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے)نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) کے چار ممبرس کے خلاف بہار میں ممنوعہ گروپ کی”غیر قانونی اور مخالف قومی“ سرگرمیوں سے متعلق معاملے میں چار ج شیٹ دائر کی تھی۔

ان پر ائی پی سی او ریو اے پی اے کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ایک دہشت گردانہ سازش کے معاملے میں کیرالا میں پوپالر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) کے 56مقامات پر این ائی اے پچھلے سال دھاوے کئے تھے۔