پی وی سندھو سیمی فائنل میں داخل

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو نے جنوبی کوریا کی سم یوجن کو ایک گھنٹہ اور چھ منٹ کے مقابلے میں 14-21، 21-19، 21-14 سے شکست دے کر انڈونیشیا اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ بالی میں رواں ٹورنمنٹ میں سندھو کاسیمی فائنل میں مقابلہ تھائی لینڈ کی راتچانوک انتانون سے ہوگا جو دنیا کی نمبر 8 کھلاڑی ہے۔انتانون نے کوارٹر فائنل میں جاپان کے اسوکا تاکاہاشی کو 21-17، 21-12 سے شکست دی۔ فرنچ اوپن اور انڈونیشیا ماسٹرزکے بعد یہ سندھو کی مسلسل تیسری سیمی فائنل میں شرکت ہوگی۔