چرک رشی نے ائٹم اور مولیکولس کی تحقیق کی تھی اور سنسکرت کی وجہہ سے کمپویٹر قائم ہے‘ ایچ آ رڈی منسٹر کا دعوی

,

   

نئی دہلی۔ مذکورہ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ منسٹر رامیش پوکھریال ’نشاناک‘ائی ائی ٹی ممبئی کے گریجویشن بیا چ سے خطاب کے دوران سنسکرت کے متعلق ایک دل فریب حوالہ دیا۔

پوکھریال نے کہاکہ ”این اے ایس کہہ رہا ہے کہ مستقبل قریب میں چلتا پھر کمپیوٹر اجائے گا‘ پھر یہ صرف سنسکرت کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

ناسا یہ بات اس لئے کہہ رہاہے کیونکہ یہ سائنسی زبان میں جن الفاظ کااستعمال کیاجاتا ہے وہ ٹھیک اسی طرح پڑھے بھی جاتے ہیں“۔

اس کے علاوہ انہوں نے دعوی کیاہے کہ ائٹمس اور مولیکولس کی تحقیق بھی چرک رشی نے کی ہے”کس نے ائٹمس اور مولیکولس پر تحقیق کی ہے؟ وہ جس نے ائٹمس اور مولیکولس پر تحقیقات کی اور اس کو حاصل کیاوہ وہ چرک رشی تھے“

پوکھرایال جنھوں نے اپنے کیریر کی شروعات راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے ششو مندر میں ٹیچرکی حیثیت سے شروع کی تھی‘

وہ فی الحال قومی تعلیمی پالیسی کے مسودہ تیار کررہے ہیں‘ جو سابق مودی حکومت کا ایک اہم پراجکٹ ہے۔

سابق کے وزیر ایچ آر ڈی پرکاش جاوڈیکر کی نگرانی میں قومی تعلیمی پالیسی کی تیاری کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی

جس کی نگرانی ائی ایس آر او کے سابق چیف کے کستوری رنگن کررہے ہیں‘

جاوڈیکر اب انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ منسٹر ہیں۔ نشاناک گراہول میں بھگانہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ہیں اور انہوں نے 35کتابیں لکھی ہیں