چیف جسٹس دہلی ہائی کورٹ جسٹس ستیش چندرا شرما کی حلف برداری

   

نئی دہلی ۔ جسٹس ستیش چندرا شرما نے منگل کو دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔ لیفٹننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے راج نیواس میں منعقدہ ایک تقریب میں انہیں عہدہ کا حلف دلایا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شرما کا دہلی ہائی کورٹ کو تبادلہ کیا گیا ہے۔