منیلا : فلپائنی حکام کے مطابق چینی بحری جہاز سے سبز رنگ کی انتہائی طاقتور لیزر لائٹ براہ راست فلپائنی کوسٹ گارڈز پر ڈالی گئی۔ منیلا حکومت نے واقعہ کیخلاف بیجنگ سے شدید احتجاج کیا۔فلپائن میں حکام کا کہنا ہے کہ چینی بحریہ کے اہلکاروں نے ایک انتہائی طاقتور لیزر لائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، فلپائنی ساحلی محافظین کی ایک ٹولی کو عارضی طور پر نابینا کر دیا۔ یہ واقعہ پیر 14 فروری کو متنازعہ جنوبی بحیرہ چین میں پیش آیا۔ منیلا حکومت کے مطابق چینی کوسٹ گارڈ نے اپنے ایک بحری جہاز سے ”فوجی درجے کی لیزر لائٹ‘‘چمکائی تھی، جس کے نتیجے میں فلپائن کے ایک بحری جہاز کے عملے کے کچھ ارکان عارضی طور پر دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہو گئے تھے۔فلپائنی کوسٹ گارڈ سیرا میڈرے نامی اس بحری جہاز پر موجود تھے، جسے منیلا حکومت نے اپنے علاقائی دعوؤں کو ثابت کرنے کیلئے اسپارٹلی جزائر پر تعینات کر رکھا ہے۔