چینی ٹیچر نے 25بچوں کو زہر دے کر ماردیا‘ موت کی سزاسنائی گئی

,

   

ہانگ کانگ۔ کینڈر گارڈن کی ایک ٹیچر کو سنٹرل چین کی ایک عدالت نے 25بچوں کو زہر دینے اور ایک کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی ہے۔

اپنے ساتھی کے ساتھ ایک تنازعہ کے بعد مذکورہ ٹیچر وانگ یون نے 27مارچ2019کے روز دئے جانے والے دوسری انسٹرکٹر کی کلاس کے ناشتہ کو زہر الود کردیاتھا۔

اس نے کھانے میں زہر ملایاتھا
پیر کے روز ہنان صوبہ کے انٹر میڈیٹ پیپلز کورٹ جیاوزو کی جانب سے جاری کردہ بیان کے بموجب مذکورہ ٹیچرس کا ”طلبہ کے انتظامیہ سوالات“ آپس میں تنازعہ تھا۔

زہر الو د کھانے طعام کرنے والے 25اسٹوڈنٹس نے قئے کرنے لگے۔

انہیں اسپتال لے جایاگیا۔ ان میں سے ایک کی موت ہوگئی تھی۔ عدالت کے فیصلے کا بطور بیان نیویارک ٹائمز نے حوالہ دیاہے کہ ”وانگ یون کے مجرمانہ منشاء اور حقیر اورفحاشی بہت گہری ہے‘ جس کے نتائج نہایت سنگین ہیں‘ اور قانون کے مطابق انہیں سنگین سزا دی جانی چاہئے“۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ وانگ اس طرح کے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہوئی ہے۔ ایک بحث کے بعد2017میں اپنے شوہرکو اس نے زہر دیا تھا۔ بیمار پڑنے کے بعد تاہم اس کا شوہر بچ گیاتھا