چین جنگ کی تیاری کررہا ہے‘ ہندوستان خواب غفلت میں ہے۔ راہول گاندھی

,

   

اپوزیشن پارٹی کا یہ کہنا ہے کہ وزیراعظم کو چین کا مسلئے اس کی ”آنکھ میں آنکھ“ ڈال کر مضبوطی کے ساتھ حل کرنا چاہئے۔


جئے پور۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے الزام ہے کہ چین جنگ کی تیاری کررہا ہے اور حکومت ہند سورہی ہے اوراس خطرے کو نظر انداز کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہندوستان کے علاقے کی 2000کیلومیٹر کی اراضی چین کے قبضے میں ہے‘ 20ہندوستانی شہید مارے گئے ہیں اور ”ارونا چل پردیش میں ہمارے جوانوں مارہا جارہا ہے“۔

گاندھی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ”مجھے چین کا خطرہ صاف دیکھائی دے رہا ہے۔ پچھلے دو تین سالوں سے میں اس پرواضح ہوں‘ مگر حکومت اس کو نظر انداز کررہی ہے۔

اس طرح کا خطرہ نہ تو چھپا ہے اور نہ ہی نظر انداز کیاجاسکتا ہے۔اروناچل پردیش اور لداخ میں اس کی تمام تر جارحانہ تیاریوں کو دیکھتے ہوئے حکومت ہند سورہی ہے“۔کانگریس کے سابق سربراہ نے کہاکہ ”حکومت سننا نہیں چاہا رہی ہے مگر وہ (چین کی) اس پرتیاریاں چل رہی ہیں۔ جنگ کی تیاریاں۔

وہ قبضہ نہیں بلکہ جنگ ہے۔اگر آپ ان کے ہتھیاروں کاانداز دیکھیں تو وہ کیاکررہے ہیں۔ وہ جنگ کی تیاری کررہے ہیں۔ ہماری حکومت اس بات کو چھپا رہی ہے اوراس کوقبول کرنے کے قابل نہیں ہے“۔

یہ اس لئے ہورہا ہے کہ نریندر مودی حکومت واقعہ پر مبنی کام کررہی ہے اور حکمت عملی سے کام نہیں کرتی ہے۔گاندھی نے کہاکہ ”وہ تقریب کاری کی اصطلاح سمجھتے ہیں مگر جہاں پر جیو اسٹرٹیجی شامل ہوجاتی ہے تقریب کاری پر مشتمل کاروائی کام نہیں کرتی‘ طاقت کام کرتی ہے۔

میں نے تین چار مرتبہ کہا ہے کہ ہمیں جو ہورہا ہے اس کوتوجہہ کے ساتھ سمجھنا چاہئے۔ وہ بیانات دے رہے ہیں‘ وزیر خارجی امور کو بیانات دیتے ہوئے میں نے دیکھا ہے‘ مجھے یہ کہنا نہیں چاہئے مگر انہیں اپنی سونچ کو گہری کرنا چاہئے“۔

کانگریس بی جے پی کی زیرقیادت حکومت پر چین کے دباؤکے سامنے جھکنے اور سرحدپر بار بار ہونیو الی خلاف ورزیوں کے بعد پڑوسی ملک کا مقابلہ نہ کرنے کا الزام لگارہی ہے۔

اپوزیشن پارٹی کا یہ کہنا ہے کہ وزیراعظم کو چین کا مسلئے اس کی ”آنکھ میں آنکھ“ ڈال کر مضبوطی کے ساتھ حل کرنا چاہئے۔سرحد پر چین کے خلاف ورزیوں کے خلاف کانگریس پارلیمنٹ میں بحث کی کوشش بھی کررہی ہے۔