نئی دہلی۔ چیف اکنامک ایڈوائزر وی اننتھا ناگیشورن نے کہا کہ امریکی ڈالرکے مقابلے روپے کی قدر میں کمی دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کی گراوٹ سے بہت کم ہے۔ناگیشورن نے ڈالر کے مقابلے روپے اور دیگر کرنسیوں میں گراوٹ کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کے جارحانہ مالیاتی موقف کو قرار دیا۔ فیڈرل ریزرو کے سخت مؤقف کی وجہ سے تمام ابھرتی ہوئی معیشتوں سے غیر ملکی سرمائے کا انخلا ہوا ہے جس سے مقامی کرنسیوں پر دباؤ ہے۔جاپانی ین، یورو، سوئس فرانک، برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے۔ ناگیشورن نے صحافیوں کوکہ حکومت اور ریزرو بینک آف انڈیا دونوں نے غیر ملکی کرنسی کے اخراج کو روکنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ اس کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کو راغب کرنے کی کوششیں بھی کی گئی ہیں تاکہ ہندوستانی کرنسی کی گرتی ہوئی قیمت کو روکا جا سکے۔