حیدرآباد ۔ 27۔ مارچ ( سیاست نیوز ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی (BRAOU) کی جانب سے تعلیمی سال 2024-25 کیلئے بی ایڈ ( اسپیشل ایجوکیشن ) میں داخلوں کیلئے کونسلنگ 28 اور 29 مارچ کو منعقد کی جائیگی ۔ یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ بی ایڈ ( اسپیشل ایجوکیشن ) انٹرنس ٹسٹ 2024 میں کوالیفائی ہونے والے امیدوار اس کونسلنگ میں شرکت کے اہل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 040-23680333/444/544 پر ربط کریں یا دیکھیں یونیورسٹی پورٹل www.braouonline.in یا www.braou.ac.in