ناندیڑ:10 اکتوبر (راست): ناندیڑ کے ڈاکٹر عبداللہ کو حکومت امریکہ (U.S.A) نے شعبہ طب (میڈیکل) میں ریسرچ کے لئے دو سالہ اسکالرشپ منظور کی ہے۔ وہ برمنگھم (امریکہ) میں ذیل کے موضوع پر ریسرچ کریں گے:”Reducing Health-Disparities In Foregat Cancers Hu Using Modifiable Barriers Predict Risk For Inequitable Care” ڈاکٹر عبداللہ صدیقی حکومت امریکہ کی یونیورسٹی آف الباما، برمنگھم (UAB) کے میڈیکل کالج Heersink school of Medicine (UAB) میں ریسرچ گائیڈ ڈاکٹر اینا بیلے فانسو کی رہنمائی میں تحقیقی کام انجام دیں گے۔ ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عبداللہ کو حکومت امریکہ دو سال کے لئے ہر ماہ اسکالرشپ دے گی۔ اُنہیں ویزا موصول ہونے کے بعد وہ 8 اکتوبر 2026ء کی صبح ممبئی ائیرپورٹ پر ائیر فرانس کی فلائیٹ سے روانہ ہونے کے بعد 9 اکتوبر 2026 کو صبح برمنگھم (magic city) پہنچ چکے ہیں۔ ڈاکٹر عبداللہ ممبرا (تھانہ) کے معروف ڈاکٹر محمد شبیہہ احمد صدیقی کے فرزند ہیں۔