غریبوں سے 60 لاکھ روپئے کی وصولی پر وزیر اکسائیز سرینواس گوڑ کا شدید ردعمل
حیدرآباد۔/28 ستمبر، ( سیاست نیوز) وزیر اکسائیز ایم سرینواس گوڑ نے انتباہ دیا کہ ڈبل بیڈ روم مکانات کے نام پر اسکام کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نقلی اور جعلی دستاویزات کے ذریعہ ڈبل بیڈ روم مکانات کے الاٹمنٹ کے نام پر بھاری رقومات حاصل کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔ محبوب نگر ضلع میں ڈبل بیڈ روم مکانات کے الاٹمنٹ سے متعلق ایک بڑا اسکام منظر عام پر آیا جس میں 40 غریب خاندانوں سے 60 لاکھ روپئے وصول کئے گئے۔ سرینواس گوڑ نے کہا کہ حکومت غریبوں کو مفت مکان فراہم کررہی ہے لیکن درمیانی افراد بھاری رقومات حاصل کرتے ہوئے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ درمیانی افراد سے رجوع نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پوری شفافیت کے ساتھ مکانات الاٹ کررہی ہے اور جس کسی نے رقم کا مطالبہ کیا اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی جائے۔ انہوں نے ضلع کلکٹر اور ایس پی کو ہدایت دی کہ مکانات کے الاٹمنٹ کے سلسلہ میں منظرعام پر آنے والے آڈیو کی جانچ کریں۔ اسی دوران محبوب نگر میں بی جے پی قائد کی جانب سے ڈبل بیڈ روم مکانات اسکام کی شکایت ملی ہے۔ر