ڈرون کیلئے پی ایل آئی اسکیم کے تحت درخواستیں طلب

   

نئی دہلی : ملک کو 2030 تک دنیا کا ڈرون مرکز بنانے کے مقصد سے ، شہری ہوا بازی کی وزارت نے پروڈکشن بیسڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت ڈرون اور اس کے پرزوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔وہ کمپنیاں جنہوں نے مالی سال 2021-22 کے لیے PLI اہلیت کی حد کو پار کرلی ہیں وہ بھی درخواست دے سکتی ہیں۔ درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 مئی ہے ۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے ڈرون اور اس کے پرزہ جات بنانے والی کمپنیوں سے درخواستیں لینا شروع کردی ہی۔ PLI سے مستفید ہونے والوں کے مالیاتی نتائج اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد، ان کی فہرست 30 جون 2022 تک جاری کی جا سکتی ہے ۔قبل ازیں، شہری ہوا بازی کی وزارت نے 20 اپریل کو 14 پی ایل آئی مستفیدین کی ایک عارضی فہرست جاری کی تھی جو دس مہینوں (1 اپریل 2021 سے 31 جنوری 2022) کے مالیاتی نتائج پر مبنی تھی۔