ڈنٹل ڈاکٹر اور ریٹائرڈ آفیسر کروڑہا روپیوں کے دھوکہ دہی کا شکار

   

نقلی ٹریڈنگ پلیٹ فارم اور آن لائن شیئر ٹریڈنگ کے ذریعہ آمدنی کا جھانسہ
حیدرآباد : /27 ستمبر (سیاست نیوز) آئے دن سائبر کرائم دھوکہ باز سوسائٹی کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے فرد کو اپنا نشانہ بنارہے ہیں ۔ تازہ ترین ایک دھوکہ دہی کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے جس میں ایک ڈاکٹر کو 14.61 لاکھ کا دھوکہ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہر سے تعلق رکھنے والے ایک ڈینٹل سرجن کی فیس بک پر ایک خاتون جس کی شناخت دشا بتائی گئی ہے خود کو ازدواجی زندگی تنازعات کی متاثرہ خاتون ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر سے آن لائن شیئر ٹریڈنگ میں بھاری منافع کا لالچ دے کر ڈاکٹر سے کروڑہا روپئے ہڑپ لئے ۔ یہ معاملہ منظر عام پر اس وقت آیا جب شہر کے علاقہ ایرا گڈہ پریم نگر سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ ڈاکٹر نے تلنگانہ سائبر سیکوریٹی بیورو سے تحریری شکایت درج کروائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ /27 اگست کو فیس بک کے ذریعہ دھوکہ باز خاتون نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا تھا ۔ اس نے خود کو پہلے ڈاکٹر کا اعتماد حاصل کیا اور بعد ازاں ٹیلی گرام ایپ کے ذریعہ اسے دوستی کی ۔ خاتون نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اسے شیئر ٹریڈنگ کا 5 سال سے زائد تجربہ ہے اور وہ روزانہ لاکھوں روپئے کی آمدنی حاصل کرتی ہے ۔ اس دعویٰ کے بعد ڈاکٹر کو ایک مبینہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا لنک بھیجا گیا اور سرمایہ کاری کیلئے اکسایا گیا ۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹر نے تقریباً 30 لاکھ روپئے کی سرمایہ کاری کی اور ویب سائیٹ پر اس کے اکاؤنٹ میں 8.6 لاکھ روپئے کا فرضی منافع ظاہر کیا گیا ۔ یہ منافع سے ڈاکٹر کو اس پلیٹ فارم کی حقیقی ہونے کا یقین ہوگیا اور بعد ازاں ڈاکٹر نے قرض حاصل کرنے اور دوستوں سے رقم ادھار لیتے ہوئے مختلف مرحلوں میں اس نے 14.61 لاکھ روپئے خاتون کے جھانسہ میں آکر ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں منتقل کئے ۔ سائبر کرائم پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر نے اپنی منافع کی رقم بینک کھاتہ سے نکالنے کی کوشش کی تو سائبر دھوکہ بازوں نے مزید 7.5 کروڑ روپئے بطور سرویس ٹیکس کے نام پر طلب کئے جس پر ڈاکٹر کو شبہ ہونا شروع ہوگیا جبکہ ٹریڈنگ کمپنی کے نمائندوں کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات میں بے قاعدگیوں کو دیکھنے کے بعد ڈاکٹر کو یقین ہوگیا کہ وہ دھوکہ دہی کا شکار ہوگیا ۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔بy/