ڈونالڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹا گرام اکاونٹس بحال

   

نیو یارک: میٹا نے امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے 2سال بعد فیس بک اور انسٹا گرام اکاونٹس بحال کردیے۔میٹا ترجمان اینڈی اسٹون نے ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاونٹس بحال کرنے کی تصدیق کردی ہے،سابق امریکی صدر کے سوشل میڈیا اکاونٹس جنوری 2021میں کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد معطل کردیے گئے تھے،گزشتہ ماہ میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاونٹس پر عائد پابندی جلد ختم کردی جائے گی۔