نارائن پیٹ 8اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ اسٹیٹ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ و ایس سی ای آر ٹی کے زیر اہتمام ’’اے بک آن ڈیجیٹل لرننگ‘‘ پروگرام کے تحت نارائن پیٹ ضلع میں کلاس ششم تا دہم کے 180 ایس اے ریاضی اساتذہ کی دو روزہ تربیت مکمل ہوگئی۔ تربیتی پروگرام 5 اور 6 اکتوبر کو ٹی ایس ڈبلیو آر ایس جے سی، یادگیر روڈ، نارائن پیٹ میں منعقد ہوا، جبکہ 7 اکتوبر کو اساتذہ کو STEM موضوعات پر تربیت دی گئی۔ضلع ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ایم گووندراجو نے کہا کہ موجودہ تعلیمی نظام میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال ناگزیر ہے۔ اے ایم او ودیا ساگر نے کہا کہ ڈیجیٹل لرننگ کو کلاس روم تدریس کا مستقل حصہ بنایا جائے اور تربیت میں حاصل کردہ معلومات کو اسکولوں میں عملی طور پر نافذ کیا جائے۔ڈی ڈی آر پیز سری کانت، سریش، پروین، لکشمی نارائن، رام کرشنا اور ریاض الدین نے مختلف سیشنز میں اساتذہ کو عملی تربیت فراہم کی۔