حیدرآباد ۔4 ۔اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے ڈائرکٹر آف ورکس اکاؤنٹس نے ڈیویژنل اکاؤنٹس آفیسر (ورکس) گریڈ II کی 53 جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا۔ کمیشن نے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواستیں کمیشن کی ویب سائیٹ www.tspsc.gove.in پر 17 اگست تا 6 ستمبر آن لائین داخل کی جاسکتی ہیں۔ کمیشن نے گزشتہ ماہ ٹرانسپورٹ محکمہ میں 113 اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر اور انسٹی ٹیوٹ آف پریوینٹیو میڈیسن پبلک ہیلت لیباریٹریز نے فوڈ سیفٹی آفیسر کی 24 جائیدادوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ ر