حیدرآباد: سابق چیف منسٹر آنجہانی راج شیکھر ریڈی کی دختر شرمیلا کی جانب سے نئے پارٹی کے قیام کی سرگرمیوں کے درمیان تلنگانہ کانگریس کو اس وقت دھکا لگا جب پارٹی ترجمان اندرا شوبھن نے استعفیٰ دے کر شرمیلا سے ملاقات کی ۔ شرمیلا تلنگانہ کے حامیوں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور توقع ہے کہ اپریل میں نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا ۔ کئی کانگریس قائدین شرمیلا سے ربط میں ہیں۔ نظام کالج پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی شریمتی اندرا شوبھن نے کانگریس چھوڑ کر شرمیلا کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ۔ حیدرآباد ، رنگا ریڈی اور محبوب نگر گریجویٹ نشست کیلئے انہوں نے دعویداری پیش کی تھی لیکن پارٹی نے ڈاکٹر چنا ریڈی کو امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی فیصلہ سے ناراض اندرا شوبھن نے شرمیلا کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ کانگریس سے استعفیٰ کے بعد شرمیلا سے ملاقات کی ۔ اسی دوران شرمیلا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف جماعتوں کے کئی قائدین ربط میں ہیں۔