نئی دہلی۔شادی کی تقریب کے دوران کابل میں ہوئی بمباری کی ہندوستان نے اتوار کے روز سختی سے مذمت کی اس واقعہ میں ساٹھ لوگ مارے گئے اورہندوستان نے دہشت گردوں اور انہیں پناہ دینے والوں کو فوری طورپر کٹہرے میں کھڑے کرنے کی مانگ کی ہے۔
وزرات خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اس بزدلانہ حملے میں مارے جانے والے پسماندگان سے اظہار تعزیت او رزخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مذکورہ بیان میں کہاگیاکہ”ہندوستان اس بے رحمانہ دہشت گرد حملے کے خاطیوں اور انہیں پناہ دینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں فوری کھڑے کرنے کی مانگ کرتا ہے“۔
مغربی کابل میں شادی کی تقریب کے دوران خود کش بمبار کے حملہ میں کم سے کم 63لوگ مارے گئے اور180سے زائد بری طرح زخمی ہوئے ہیں‘
ہفتہ کی رات منعقدہ اس شادی کی تقریب میں لوگ کافی تعدادمیں شریک تھے۔
داخلی منسٹری کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہاکہ دھماکہ ہفتے کی رات10:30کے قریب پیش آیا جو ایک خودکش بمبار نے انجام دیاہے۔
دعوۃ اسلامی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ طالبان نے اس کی مذمت کی ہے