نئی دہلی،27نومبر(سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندرمودی نے کارٹوسیٹ -3 کے کامیاب لانچ کے بعد ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم(اسرو)کو چہارشنبہ کو مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے کارٹو سیٹ کے کامیاب لانچ پر ٹویٹ کر کے کہا،‘‘میں اسرو کی ٹیم کو پی ایس ایل وی-سی 47 کے ذریعہ ملک میں بنے کارٹو سیٹ -3سیٹلائٹ اور امریکہ کے ایک درجن سے زیادہ نینو سیٹلائٹس کے کامیاب لانچ کیلئے مبارکباد دیتا ہوں۔ کارٹوسیٹ-3ہماری ہائی ریزولیوشن امیجن صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔اسرو نے ایک بار پھر ملک کو فخر محسوس کرایا ہے ۔