حیدرآباد17مئی(یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع انکاپلی میں کار سے تین کروڑروپئے ضبط کئے گئے ۔نکاپلی منڈل کے ویمپوڈہ ٹول پلازہ کے قریب یہ ضبطی عمل میں لائی گئی۔پولیس نے اس رقم کے ساتھ کار میں جانے والے شخص کو گرفتار کرلیاکیونکہ رقم سے متعلق اس کے پاس مناسب دستاویزات نہیں تھے ۔پولیس نے اس کو پولیس اسٹیشن منتقل کیااور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ یہ بھاری رقم اس نے کہاں سے حاصل کی تھی اور اس کو کس مقصد کیلئے کہاں منتقل کیاجارہا تھا۔اس ضبطی کی اطلاع ایس پی کو دے دی گئی۔بتایاجاتا ہے کہ یہ شخص وشاکھاپٹنم سے املاپورم کی سمت جارہا تھا۔یہ رقم پولیس نے محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کردی۔