کار گیاریج میں دھماکہ سے آگ ‘ ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد ۔25 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے مصروف علاقہ کوٹھی میں دھماکہ کے بعد ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ دھماکہ کار گیاریج میں کل رات دیر گئے ہوا ۔ دھماکہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور گیاریج کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم پولیس کی بروقت چوکسی اور آتش فروعملہ کے اقدامات کے سبب بڑا سانحہ ٹل گیا۔ تاہم اس گیاریج میں جہاں دھماکہ ہوا کاریں جل کر خاکسر ہوگئیں۔ حادثہ میں ہلاک شخص کار میں سو رہا تھا جو گیاریج کا چوکیدار بتایا گیا جو کار میں آگ کی نذر ہوگیا۔ جس کی شناخت سنتوش کی حیثیت سے کرلی گئی۔ دھماکہ کنگ کوٹھی ہاسپٹل کے قریب گیاریج میں ہوا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع