کالج طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد، 7 نومبر (سیاست نیوز) محبت کی پیشکش ٹھکرانے پر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کی حدود کے ڈنڈیگل پولیس اسٹیشن میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس نے لڑکی کی شکایت پر بائیس سالہ رمضان کو حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رمضان ضلع نظام آباد سے تعلق رکھتا ہے، جو گزشتہ چند ماہ قبل حیدرآباد روزگار کی تلاش میں منتقل ہوا تھا اور ریاپیڈو ڈرائیور ہے۔ پولیس کے مطابق اس کے پڑوس میں رہنے والی انیس سالہ لڑکی پر رمضان کی نظر پڑی، اور ڈگری میں زیرِ تعلیم اس لڑکی نے رمضان کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ رمضان مسلسل لڑکی پر محبت کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، لیکن لڑکی نے بالآخر اس کی محبت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا، جس کے بعد رمضان نے لڑکی سے بدلہ لینے کی ٹھان لی اور لڑکی کی تنہائی کا فائدہ اٹھا کر اس کے مکان میں داخل ہو گیا اور اس پر جنسی زیادتی کی۔ ڈنڈیگل پولیس نے رمضان کو حراست میں لے لیا ہے اور مصروفِ تحقیقات ہے۔ع