کامینینی فاؤنڈیشن کے صدرنشین کو گورنر ہریانہ بنڈارودتاتریہ کا فون

   

حیدرآباد۔/2 نومبر، ( سیاست نیوز) گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ نے تلنگانہ میں طبی شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے کامینینی فاؤنڈیشن اور کامینینی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کے صدرنشین کامینینی سوریا نارائن سے فون پر بات کی اور ان کی اہلیہ شریمتی کامینینی اندرا دیوی کے دیہانت پر دکھ کا اظہار کیا۔ ہریانہ سے گورنر نے کامینینی فاؤنڈیشن کے صدرنشین کو فون کیا اور افراد خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے شعبہ طب میں فاؤنڈیشن اور انسٹی ٹیوٹ کی نمایاں خدمات جاری رہنے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ کامینینی اندرا دیوی کا کل دیہانت ہوا تھا۔ر