کانپور انکاونٹر۔ پوسٹ رپورٹ میں دل دہلادینے والی تفصیلات سامنے ائی

,

   

کانپور۔اترپردیش کے بکرو گاؤں میں پیش ائے ہولناک انکاونٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے‘ جمعہ کے روز مدبھیڑ میں ایک ڈی ایس پی کے بشمول پولیس کے 8جوان اس واقعہ میں ہلاک ہوگئے تھے

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا
رپورٹ کے بموجب مذکورہ ڈی ایس پی دیویندر مشرا کے سر اور انگلیوں کو کلہاڑی سے کاٹا گیاہے۔ نہایت قریب سے سب انسپکٹر پر گولیاں چلائیں گئیں۔

ایک کانسٹبل کو اے کے 47سے نشانہ بنایاہے۔ اس میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ جوانوں کے چہرے‘ سینیاور کاندھے پر گولیاں داغی گئیں۔ ابتدائی جانچ میں انکشاف ہوا کہ گینگ کے 60لوگ ماؤسٹوں کا طریقہ کار اپنائے ہوئے ہیں۔

دیگر سات زخمی
دیگر سات جس میں ایک شہری بھی شامل ہے جمعرات کی روز وکاس دوبئے کو گرفتار کرنے کے لئے جب گاؤں پہنچے تو چھت کے اوپر سے کئح گئے حملے میں زخمی ہوگئے‘دوبئے ایک غیر سماجی عناصر ہے جس پر60سے زائد مقدمات درج ہیں۔

مذکورہ حملہ آواروں نے مارے گئے اور زخمی پولیس جوانوں سے ہتھیار چھین کر فرار ہوگئے تھے۔پولیس نے پھر سارے علاقے کو مہر بند کرکے تلاشی مہم شروع کردی‘ جس کی وجہہ سے نیواڈا گاؤں میں دوبئے کے لوگوں کے ساتھ ایک اور مدبھیڑ کا واقعہ پیش آیاتھا۔

وہاں پر پولیس کے ہاتھوں پریم پرکاش اور اتل دوبئے کی موت ہوئی اور چھینی گئی پستول بھی پولیس نے بازیاب کرلیاتھا۔اب گینگ کے دیگر ممبرس اور باقی ہتھیار کی وہ تلاش کررہے ہیں۔پولیس کے ایک ترجمان نے کہاکہ چھینے گئے ہتھیار بشمول اے کے 47رائفل اور انساس رائفل‘ ایک گلوک پستول اور دو.9ایم ایم بندوقیں ہیں۔

اپوزیشن جماعتیں نظم ونسق کے حالات پر سوالات کھڑے کررہے ہیں۔حملے کے کچھ گھنٹوں بععد اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اپوزیشن بشمول کانگریس لیڈر راہو ل گاندھی کے نشانے پر ریاست میں نظم ونسق کے حالات پر گھیرے میں لیاہے۔

بکرو میں دھاو ے کے دوران ناکام پولیس نے وکاس دوبئے کے خلاف ایک او رمقدمہ درج کیاہے جس نے مبینہ طورپر2001میں بی جے پی کے سینئر لیڈر کا قتل کیاتھا۔اس مرتبہ راہول تیواری برائے جادے پور گھرسا نے چاؤ بہار پولیس اسٹین میں دوبئے کے خلاف اقدام قتل کی ایک ایف ائی آر درج کرائی ہے۔

اترپردیش ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایچ سی اوستھی نے کہاکہ مجرموں کو دھاوے کے متعلق شائد جانکاری ملی گئی تھی۔ دوبئے کے ساتھیوں نے پولیس کو روکنے کے لئے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔

رکاوٹیں ہٹانے کے لئے جیسے ہی گاڑیوں سے وہ اترے ان پر ہوئی فائیرنگ نے پولیس کو حیران کردیاتھا۔

اہلکاروں نے کہاکہ پولیس کے جوانوں نے جوابی فائیرنگ کی مگر ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس دیویندر مشرا‘ تین سب انسپکٹر اور چار کانسٹبل موقع پر ہلاک ہوگئے۔حملے کی جانکاری ملنے کے ساتھ ہی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (لاء اینڈ آرڈر)‘ انسپکٹر جنرل (کانپور)اور سینئر سپریڈنٹ آف پولیس (کانپور) موقع پر پہنچے۔

بہلور میں سرکل افیسر کے طور پر متعین ڈپٹی ایس پی دیویندر مشرا کے علاوہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سب انسپکٹران مہیش چندرا یادو‘ انوپ کمار سنگھ‘ اور نابو لال ہیں کے علاوہ کانسٹبل جیتندر پال‘ سلطان سنگھ‘ بابلوکمار اور راہول کمار کے نام شامل ہیں۔ایک ترجمان نے کہاکہ زخمی جوانوں میں دو سب انسپکٹران‘ تین کانسٹبل اور ایک ہوم گارڈ کے علاوہ ایک شہری بھی زخمی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوبئے نے مبینہ طور پر منسٹر رینک کے ایک بی جے پی لیڈر سنتو ش شکلا کا قتل کیا ہیچیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے متوفی جوانوں کو خراج پیش کرنے اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کے لئے کانپور پہنچے۔

انہوں نے پولیس کے سربراہ کو ہدایت دی کہ وہ خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ مذکورہ اپوزیشن پارٹیوں نے مرنے والوں کو خرا ج پیش کیا اور ریاست میں جرائم کو لے کر ادتیہ ناتھ کو اپنا نشانہ بنایاہے۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ہندی میں ٹوئٹ کیاکہ”یوپی میں غنڈہ راج کا ایک اور ثبوت۔ جب پولیس ہی محفوظ نہیں ہے تو عام لوگوں کو کیاہوگا؟۔

پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاکہ ریاست میں مجرموں کو کوئی خوف نہیں ہے۔ عام لوگوں سے پولیس والوں تک کوئی محفوظ نہیں ہے“۔مذکورہ سماج وادی پارٹی نے یوپی ہتیا پردیش پکار‘ جہاں پر مجرموں کی سرپرستی میں پولیس کے جوان ہلاک ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ تعلقات کا انکشاف کسی بھی صورت میں ہونا چاہئے۔بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اس واقعہ کو ”شرمناک او ربدبختانہ“ قراردیاہے