نئی دہلی: مرکزی وزیر کانکنی جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں کہا کہ کوئلے کی کانوں میں حادثات کو روکنے کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ کانوں میں حادثات کو کم کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔