پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کی آخری تاریخ8اکٹوبر ہوگی اور نتائج کا اعلان 17اکٹوبر کو عمل میں ائے گا۔
کرناٹک۔ فی الحال کرناٹک میں جاری بھارت جوڑو یاتر کو کانگریس پارٹی کے صدراتی انتخابات کے پیش نظر 17اکٹوبر کے روز ایک وقفہ دیاجائے گا۔
ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اس یاترا میں تقریبا40پردیش کانگریس کمیٹیاں سرگرم ہیں‘ پولنگ بوتھ کیمپ سائیڈ پر بھی بنائے جائیں گے جس میں تمام اہل بشمول راہول گاندھی کے اپنا ووٹ ڈالیں گے۔
کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے واضح طور پر کہاہے کہ اپنا حق رائے دہی کے استعمال کے لئے رائے دہندوں کا ایک شناختی کارڈ درکار ہے۔
سینئر پارٹی لیڈر مدھو سدھن مستری کے زیرقیادت مذکورہ مرکزی انتخابی اتھاریٹی انتخابات کے عمل کی نگرانی کررہی ہے‘ اعلامیہ کی اجرائی22ستمبرکے روز عمل میں ائی ہیں۔
پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کی آخری تاریخ8اکٹوبر ہوگی اور نتائج کا اعلان 17اکٹوبر کو عمل میں ائے گا۔اگر دو امیدوار میدان میں رہتے ہیں تو رائے دہی کرائی جائے گی۔
اگر کسی صورت سے ایک ہی امیدوار پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کی تاریخ تک رہ جاتا ہے تو بلامقابلہ ان کا انتخاب عمل میں اجائے گا۔