کانگریس لیڈر پٹواری کے خلاف ایف آئی آر درج

   

اندور: مدھیہ پردیش میں اندور کی پولس نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر جیتو پٹواری کے خلاف اپنے حلقہ میں منعقد ہونے والے ایک سرکاری پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے اور ایک سرکاری ملازم کو دھمکی دینے کے معاملے میں مقدمہ درج کیے جانے کے بعد سیاست گرم ہوگئی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کمل ناتھ نریندر سلوجا نے ایم ایل اے جیتو پٹواری کے خلاف درج مقدمہ پر سوال اٹھاتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ “جب شکایت کنندہ نے تین روز پہلے ہی انکار کردیا کہ میں کوئی کارروائی نہیں چاہتا ، تو اس کے بعد پولیس افسران کے بیانات منظر عام پر آئے اور کارپوریشن کے حکام کے بیانات بھی سامنے آئے ۔ اس کے تین دن بعد اچانک ایم ایل اے جیتو پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کرنا بی جے پی حکومت کی انتقامی سیاسیت کی عکاسی ہے ۔